امریکی دہشت گردبارود سے بھری گاڑی سمیت سرکای عمارت میں گھس گیا

امریکی دہشت گردبارود سے بھری گاڑی سمیت سرکای عمارت میں گھس گیا
امریکی دہشت گردبارود سے بھری گاڑی سمیت سرکای عمارت میں گھس گیا

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کنسا س سٹی کی سرکاری عمارت میں ایک شخص دھما کہ خیز مواد سے بھری گاڑی سمیت گھس گیا۔جسے پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق کنساس سٹی کی سرکاری عمارت میں ایک شخص دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی لے کر عمارت میں داخل ہوگیالیکن پولیس کے سراغ رساں کتوں نے گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلا لیا جس کے بعدملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیاہے۔ملزم خود کو دہشت گرد بتا رہا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کاتعلق کس تنظیم سے ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...