کارکنوں کی بات کرنے والے وزیر کو وزیراعلیٰ نے فیکٹریوں کوچیکنگ سے روکا:شرمیلافاروقی

کارکنوں کی بات کرنے والے وزیر کو وزیراعلیٰ نے فیکٹریوں کوچیکنگ سے ...
 کارکنوں کی بات کرنے والے وزیر کو وزیراعلیٰ نے فیکٹریوں کوچیکنگ سے روکا:شرمیلافاروقی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی سابق مشیر شرمیلا فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیر محنت امیرنواب کو فیکٹریوں کی چیکنگ سے روکا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے وزیر محنت امیر نواب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ پرلگایا جانے والاالزام درست ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”پالیسی میٹرز“میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وزیر محنت امیر نواب نے متعدد بار مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اے این پی کے وزیر محنت امیر نواب کو وزیر اعلیٰ سندھ نے فیکٹریوں کی چیکنگ کے حوالے سے روکا تھا

مزید : کراچی


loading...