آج آئی سی سی ایوارڈ،علیم ڈار امپائر آف دی ائیر کے مضبوط امیدوار

آج آئی سی سی ایوارڈ،علیم ڈار امپائر آف دی ائیر کے مضبوط امیدوار

کولمبو(نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سالانہ ایوارڈز تقریب آج کولمبو میں ہو گی جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن کھلاڑیوں میں ایوارڈ ز تقسیم کریں گے ،تقریب میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سال کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا چار مختلف ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ ہاشم آملہ، مائیکل کلارک، کمارسنگاکارا اور ویرنن فلینڈر کو آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اور آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کےلئے چنا گیا تھا، آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کی فہرست میں کمار سنگاکارا، مہندرا سنگھ دھونی، ویرات کوہلی اور لیستھ ملنگا شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ایوارڈ کےلئے تلکارتنے دلشان، کرس گیل، رچرڈ لیوی اور اجنتھا مینڈس کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ پیپلز چوائس ایوارڈ امیدواروں میں کمار سنگاکارا، جیمز اینڈرسن، جیک کیلس، وےرنن فلےنڈر اور سچن ٹنڈولکر شامل ہیں۔ سعید اجمل کا نام ایوارڈز کی فہرست سے خارج کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا تاہم آئی سی سی کے دباﺅ میں آکر پی سی بی نے تقرےب کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایوارڈ کےلئے اس بار بھی پاکستان کے علیم ڈار مضبوط امید وار ہیں۔ اس کے علاوہ ایوارڈ کی تقریب میں ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا اور انگلینڈ کی خاتون کرکٹر انےڈبلیک ویل کو باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔تقرےب میں تمام رکن ممالک کے بورڈ حکام ، کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہوں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...