سابق بھارتی کرکٹر نے پاک بھارت سیریز کی مخالف کردی

سابق بھارتی کرکٹر نے پاک بھارت سیریز کی مخالف کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 در بھنگہ (نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کرتی آزاد نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور بورڈ میں بیٹھے لوگ اپنے سیاسی فائدے کے لئے اس سیریز کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی حکومت میں بیٹھے افراد کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ووٹ چاہے اور ووٹ کی سیاست کے لئے یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو عام لوگوں کے جذبات کی کوئی فکر نہیں۔ اگر اس سیریز کا انعقاد کیا گیا وہ اس کی مخالفت کریں گے۔ یادرہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں سال بھارت کا دورہ کرے گی ممبئی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کرکٹ کے شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے د ونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے کرکٹ سیریز کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقعہ ملے گا۔