جواءکا اڈہ چلانے والا سابق ٹیسٹ کرکٹر امپائرنگ پینل میں شامل

جواءکا اڈہ چلانے والا سابق ٹیسٹ کرکٹر امپائرنگ پینل میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)گزشتہ سال لاہور میں مبینہ طور پر جوئے کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے سابق ٹیسٹ آف سپنر اکرم رضا کو ایک برس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ایلیٹ امپائرنگ پینل میں شامل کرلیا ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اکرم رضا کوکلیئرنس ملنے کے بعد امپائرنگ میں ترقی دے کر ایلیٹ پینل میں جگہ دی گئی ہے ۔ سابق ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائر، میچ ریفری اور سکورز کے معاملات کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔درےں اثناءہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے سابق فرسٹ کلاس فاسٹ باﺅلر احمد علی کوکوآرڈینیٹر ڈومیسٹک کرکٹ مقررکیا گیا ہے۔ یہ تمام تقرریاں ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اختیارات ملنے کے بعد ہوئی ہیں۔