عظیم باکسر محمدعلی کے اعزاز میں تقریب،لبرٹی ایوارڈ دیاگیا

عظیم باکسر محمدعلی کے اعزاز میں تقریب،لبرٹی ایوارڈ دیاگیا

فلاڈےلفےا(نیٹ نیوز) عظیم باکسر محمد علی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر امریکی ریاست فلاڈلفیا میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں انسانی حقوق کیلئے خدمات کے اعتراف میں لبرٹی ایوارڈ پیش کیاگیا۔ عظیم محمدعلی نے تمام زندگی انسانی حقوق،مذہبی آزادی کے احترام اور فلاحی مقاصد کیلئے کام کیا۔ان کی انہی خدمات کا اعتراف لبرٹی ایوارڈ کی صورت میں کیاگیا۔جس کے ساتھ ایک لاکھ ڈالرکیش بھی شامل ہوتاہے۔ تقریب میں محمدعلی کو ایوارڈ انکی باکسر بیٹی لیلیٰ علی نے پیش کیا۔لیلیٰ علی کے ساتھ لندن اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتنے والی امریکی باکسرزکلاریسا شیلڈ اورسوزن فرانسیابھی موجود تھیں۔اس موقع پر مقررین نے مذہبی اور سول حقوق کیلئے محمدعلی کی خدمات کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...