ٹنڈولکر انمول ہیرا ہے جسے ریٹائرمنٹ کا اختیار دینا چاہئے، عبدالقادر

ٹنڈولکر انمول ہیرا ہے جسے ریٹائرمنٹ کا اختیار دینا چاہئے، عبدالقادر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی لیگ سپنر عبدالقادر نے کہاہے کہ سچن ٹنڈولکر کرکٹ کا انمول ہیرا ہے جسے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا خود اختیار دیاجانا چاہئے ۔بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہاکہ ٹنڈولکر کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ نہیں دیناچاہیئے وہ ایک عظیم کھلاڑی ہے اور کرکٹ کی شان ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ عظیم عمران خان کادل سے احترام کرتے ہیں اور ٹنڈولکر کو ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے مشورہ کی حمایت نہیں کرتے۔ شائقین سچن ٹنڈولکر سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں ۔سچن ٹنڈولکر کی کھیل کے لیے خدمات اورفروغ میں کلیدی کردار ہے ۔انہوںنے کہاکہ سچن کا کھیل سے پیار اور لگن قابل تعریف ہے ۔عبدالقادر نے کہا کہ میں نے 18سال تک کرکٹ کھیلی اور میں جانتاہوں کہ کارکردگی دکھانے کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر کتنادباﺅ ہوتا ہے ،ہرمیچ میں سنچری بنانا ناممکن ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...