نیوزی لینڈکے ڈیرل ٹفی نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

نیوزی لینڈکے ڈیرل ٹفی نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

آکلےنڈ(نیٹ نیوز) نیوزی کرکٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ڈیرل ٹفی نے ہرطرح کی کرکٹ کی خیرباد کہہ دیا ۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرل ٹفی نے بتایا کہ انہوںنے مشاورت کے بعد ہرقسم کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ فٹنس مسائل کے باعث وہ مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتے ہیں12سالہ کیریئر کے دوران انہوںنے کھیل سے بہت لطف اٹھایا ،ڈیرل ٹفی نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ اور دیگر کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوںنے ہر موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔واضع رہے کہ 34سالہ ڈیرل ٹفی کو 2010ءکو کیوی ٹیم سے باہر کردیاگیا تھا۔انہوںنے کیریئر کا آغاز1999ءمیں آسٹریلیا کے خلاف کیاتھا۔انگلینڈ کے خلاف ایڈن پارک میں 54رنز دیکر 6وکٹیں ان کی بہترین باﺅلنگ تھی۔ڈیرل ٹفی نے 26ٹیسٹ میچز میں 77اور 94ون ڈے میچز میں 110وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...