ڈینس لیواگنے کیمرون فٹ بال ٹیم کے منیجر کے عہدے سے برطرف

ڈینس لیواگنے کیمرون فٹ بال ٹیم کے منیجر کے عہدے سے برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


یاﺅنڈی(آئی اےن پی) ڈینس لیواگنے کو کیمرون فٹ بال ٹیم کے منیجر کے عہدے سے ان کے معاہدے کے تیسرے ماہ برطرف کر دیا گیا ۔ اس بات کا اعلان افریقی ملک کے سرکاری ریڈیو نے کیا۔ وزیر کھیل آدوم گارﺅا کی جانب سے ان کی برطرفی کا اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پانچ روز قبل افریقہ کپ کوالیفائر کے ایک میچ میں انڈومیٹیبل لائنز کو لولی کیپ ورڈے کے ہاتھوں 2-0 کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔