بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کے مالکان نے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بنچ سے ضمانت کروا لی

بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کے مالکان نے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بنچ سے ضمانت کروا لی

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن آگ سے متاثرہ فیکٹری کے مالکان نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بنچ سے ضمانت کروا لی ‘عدالت نے ان کی ضمانت 8 روز کیلئے منظور کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلدیہ ٹاﺅن کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ جس میں تقریباً ساڑھے تین سو افراد ہلاک ہوئے تھے کے کیس میں فیکٹری مالکان عبدالعزیز ‘ شاہد بھاٹیلہ ‘ راشد بھاٹیلہ نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بنچ میں اپنے وکیل عامر منصور کے ذریعے حفاظتی ضمانت کی درخواست پیش کی جسے فاضل جج حسن اظہر رضوی نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض انہیں 8 دن کی حفاظتی ضمانت دیدی۔

مزید : صفحہ اول


loading...