زرداری کا لاہور میں گیلانی سے رابطہ، علی موسیٰ گیلانی کیساتھ بدسلوکی پر بات کی

زرداری کا لاہور میں گیلانی سے رابطہ، علی موسیٰ گیلانی کیساتھ بدسلوکی پر بات ...

لاہور(ناظم ملک ) صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران لاہور میں موجود سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے خصوصی طور پر رابطہ کیا اور ان کے ساتھ ان کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر اے این ایف کی طرف سے کی گئی بدسلوکی پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں صدر زرداری سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شیڈول سے ہٹ کر لاہور سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اہم احکامات جاری کئے۔ صدر نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...