حکومت اہانت آمیز فلم کا معاملہ امریکہ کے سامنے اٹھائے، عمران خان

حکومت اہانت آمیز فلم کا معاملہ امریکہ کے سامنے اٹھائے، عمران خان

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زرداری حکومت کی جانب سے امریکی حکومت سے اہانت آمیز فلم کے بارے میں کمزور احتجاج کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی حضر ت محمد ﷺکی شان میں گستاخی پر مبنی اس فلم نے پوری مسلم امہ کو طیش دلا دیا ہے ۔ امریکی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اےسے لوگوں کو روکے جو نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص یہ ہتک آمیز فلم دین اسلام کے خلاف تشدد و نفرت پر مبنی جرم ہے ۔امریکی حکومت آزادی اظہار کی آڑ میں خود کو نہیںچھپا سکتی جو کہ عموماً ان کمزور بہانوں کے ساتھ الگ ہو جاتی ہے۔ سینٹرل میڈیا سیل لاہور سے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ زرداری حکو مت فوری طور پر اس معاملے کو امریکی حکومت کے سامنے اٹھائے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم امہ مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسلامی ممالک کی تنظیم ایک متفقہ اور ٹھوس موقف اختیار کرے۔

مزید : صفحہ اول


loading...