معمرآرٹسٹ نے انڈے کے خول سے منفرد فن پارے تیار کر لئے

معمرآرٹسٹ نے انڈے کے خول سے منفرد فن پارے تیار کر لئے

لندن (خصو صی رپورٹ)انڈوں کو توڑنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن سلووینیا میں ایک ایسا ماہر آرٹسٹ بھی موجود ہے جو انڈوں کو توڑے بغیر ان کے خول سے خوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 72سالہFranc Gromنامی یہ معمر آرٹسٹ پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں خالی کرتا ہے اور پھر اس پر سوئی کی مدد سے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش ڈیزائن بنادیتا ہے۔آرٹسٹ کے مطابق ایک فن پارے کو تیار کرنے میں اسے ایک ماہ کا وقت لگتا ہے تا ہم دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۱

مزید : صفحہ آخر


loading...