توہین آمیز فلم کی مذمت کرتے ہیں، ایسا کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، طاہر القادری

توہین آمیز فلم کی مذمت کرتے ہیں، ایسا کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، طاہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القا دری نے توہین آمیز فلم کی امریکہ میں نمائش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔آزادی¿ رائے کی چھتری تلے ایسے گھناﺅنے جرائم کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ انبیاءکرامؑ ،مقدس ہستیوں او ر مذاہب کا احترام عالمی ضابطہ ہے اس کو یقینی بنانا ہر ملک کی ذمہ داری ہے ۔کسی فرد ادارے یا ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اربوں انسانوں کی دل آزاری کا باعث بنے ۔امت مسلمہ کے حکمران او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر امریکہ کو مجبور کریں کہ اس ناپاک فلم پر فوری طور پر پابندی لگائے۔صدر پاکستان وزیر اعظم ،اپوزیشن رہنماءاور اراکین پارلیمنٹ جو عوام کی نمائندگی کے دعویدار ہیں کو 18 کروڑ عوام کی درست انداز میں ترجمانی کرنا چاہےے۔حکومت پاکستان امریکی سفیر کو فوری طور پر دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرائے اور اس فلم پر پابندی اور اسے تلف کرنے کا مطالبہ کرے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ایک طرف دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کا رونا رویا جاتا ہے مگر افسوس ایسے اقدامات سے انتہا پسندی کو فروغ مل سکتا ہے اور عالمی امن کو خطرات لا حق ہو سکتے ہیں۔ایسے غیر انسانی،مکروہ اقدامات دنیا کو تہذیبی تصادم کی طرف دھکیل کر دنیا کو تباہی کے گڑھے میں گرا سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -