این ایل سی میں بے ضابطگیاں، 3 سابق فوجی افسروں کیخلاف تحقیقات جاری

این ایل سی میں بے ضابطگیاں، 3 سابق فوجی افسروں کیخلاف تحقیقات جاری

راولپنڈی (ثناءنیوز ) نےشنل لاجسٹک سےل این ایل سی میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث تین سابق اعلی فوجی افسروں کیخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ثبوتوں کی سمری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملزمان میں لیفٹیننٹ جنرل خالد منیر، لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفراور میجر جنرل خالد ظہیر اختر شامل ہیں۔ تینوں افسروں کو مراعات کے بغیرفوج میں دوبارہ لیاگیاہے اورآرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی پیش کی جانیوالی شہادتوں کاجائزہ لینے کے بعدمزید قانونی کاروائی کا فیصلہ کریں گے، کیس کے متعلق ریکارڈ کی چھان بین کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل لاجسٹک بورڈنے اس واقعے کے بعد اہم انتظامی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ این ایل سی نے گزشتہ مالی سال کے دوران نو ارب تیس کروڑ روپے کا قرض واپس کیا اور تین ارب روپے منافع کمایا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...