5ہزار ٹینٹ ، امدادی اشیاءکے 250ٹرک تقسیم،20ہزار افراد کو کھانے کی فراہمی

5ہزار ٹینٹ ، امدادی اشیاءکے 250ٹرک تقسیم،20ہزار افراد کو کھانے کی فراہمی

لاہور(پ ر) سےلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ غازیخان او رراجن پور میں امداد وبحالی کاکام وسیع پیمانے پرشروع کر دیا گیاہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے آج امدادی اشیاءکے250 ٹرک اور5 ہزار ٹینٹ متاثرین میں تقسیم ہونا شروع ہوگئے ہےں۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان طارق محمود نے اعلیٰ سطحی اجلاس مےں بتاےا کہ ڈی جی خان کے علاوہ ضلع راجن پو رمیں بھی5 ہزار ٹینٹ پہنچا دیئے گئے ہیںجبکہ متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے اوراب تک خشک راشن کے ساڑھے پانچ ہزار پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہےں جبکہ مزےد5 ہزار پیکٹ آج تقسیم کیے جائیں گے اسی طرح ضلع راجن پو رکے 20 ہزار افراد کو پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈی جی خان کینال کے تمام چھ شگاف پر کر لیے گئے ہیں اور شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے 100 ڈی واٹرنگ سیٹ اور10 سکر مشینیں کام کر رہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح گھروں اور مارکیٹوں سے پانی نکالناتھا اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد دوسرے مرحلے میں دفاتر ، رہائش گاہوںاور کچی آبادیوںسے پانی نکالنے کاکام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب سے جو نقصان ہوا ہے اس کا سروے بھی شروع کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے بتاےاکہ محکمہ صحت کی 10 ایمبولینسز متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے 10 صوبائی سیکرٹریزکام کررہے ہیں

مزید : صفحہ آخر


loading...