نقلی نوٹ چھاپنے والے دو ملزم گرفتار، جعلی کرنسی اور پرنٹنگ کا سامان برآمد

نقلی نوٹ چھاپنے والے دو ملزم گرفتار، جعلی کرنسی اور پرنٹنگ کا سامان برآمد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سندر کے علاقے مراکہ سے نقلی نوٹ چھاپنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی کرنسی، ڈائیاں، پرنٹنگ پریس، پرنٹر، لیمینیشن مشینیں اور پانچ سو روپے کے نوٹ کی ٹریسنگ کاپی سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ پلاسٹک لیمینیشن کر کے نوٹ بناتے تھے جو مارکیٹ میں اکرم نامی شخص کو 15روپے میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد اس گروہ میں شامل مزید افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...