نئے صوبوں کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کادوبارہ جائزہ لیا جاسکتا ہے، فہمیدہ مرزا

نئے صوبوں کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کادوبارہ جائزہ لیا جاسکتا ہے، فہمیدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیا جاسکتا ہے کمیشن کے لیے پارلیمینٹ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان کے نام سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحاق ڈار اور پارٹی کے چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد نے دئیے تھے نگران وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ہے کیونکہ دوبارہ انتخابات میں حصہ لے کر اسمبلی میں آنا ہے ۔ نئی اسمبلی سے حلف بھی میں نے ہی لینا ہے ۔ نگران سیٹ اپ کے بارے میں حکومت اور ا پوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوںتاریخی پارلیمانی کامیابی اور آئین سازی کا پارلیمینٹ کے در دیوار بھی گواہی دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کو پارلیمینٹ ہاﺅس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کا افتتاح کیا تھا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے میڈیا کی طویل خدمات ہیں جب میں نے سپیکر کا عہدہ سنبھالا تو سب سے پہلی رولنگ میڈیا کے مسائل پر جاری کی سیاست اور صحافت میرے خون میں دوڑ رہی ہے ۔ میڈیا کے بغیر پارلیمینٹ نامکمل ہے ۔ پریس گیلری ایوان کا اہم حصہ ہے ۔ میڈیا کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے معاملات چلانے کے لیے قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورات کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -