نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام انعامی تقریری مقابلہ آج ہوگا

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام انعامی تقریری مقابلہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریبات یوم قائد اعظمؒ کے سلسلے میں آج دس بجے صبح کالجز/یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقبالہ بعنوان بقول قائد اعظمؒ” ہم ایک قوم ہیں، صوبائی عصبیت فرقہ واریت کی طرح بہت بڑی لعنت ہے“منعقد ہورہا ہے، جس کی صدارت علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے بیرسٹر ولید اقبال کریں گے، جبکہ پروفیسر عابدہ عزیز، پروفیسر محمد شفیق اور پروفیسر رضوان الحق بطور مہمان شرکت کریں گے۔ مقابلے کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ تقریب تقسیم انعامات ہفتہ 29ستمبر 2012ءساڑھے دس بجے صبح منعقد ہوگی۔