ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،فلم اور ڈرامہ شوٹ ہونابند ہوگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،فلم اور ڈرامہ شوٹ ہونابند ہوگئے

لاہور( فلم رپورٹر)18ستمبر سے سری لنکا میں شروع ہو نے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پاکستان بھر میں نئی فلموں کی نمائش اورنجی سیکٹر میں تیار ہونے والے ڈراموں کی ریکارڈنگ کے شیڈول روک دئیے گئے میچز کے دوران ملک بھرمیں سینما گھر اور تھیٹر ہالوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران میچز نہ صرف عوام بلکہ فنکاروں کی اکثریت بھی کرکٹ میچز میںزیادہ دلچسپی لے گی اس صورتحال سے نبٹنے کے لےے ثقافتی حلقوں نے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے او رکوشش کی جائے گی کہ فلم اور تھیٹر ڈراموں کے بزنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے اقدامات کےے جائیں۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...