تھانوں سے رشوت کاخاتمہ ہمارا بڑا ہد ف ہے ،ذوالفقار چیمہ

تھانوں سے رشوت کاخاتمہ ہمارا بڑا ہد ف ہے ،ذوالفقار چیمہ

اہور(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ خطرناک مجرموں کے زیادہ تر گروہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے ، بہت سے جیلوں میں بند ہیں اب انکے بعد تھانوں سے رشوت کا خاتمہ ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔ اور یہ بھی انشاءاللہ ہم ضرور حاصل کریں گے۔ انہوں نے یہ بات پورے ریجن کے ڈی پی اوز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے پولیس افسروں کو سختی سے ہدایات کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رشوت اور سفارش کے بغیر سائلوں کے مقدمات درج ہوں اور انصاف کے مطابق تفتیش ہو۔ انہوں نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ جج صاحبان کے احکامات پر فوری عمل کیا جائے اور عدالتوں میں حاضری کے سلسلے میں کوئی بہانہ قبول نہ کیا جائیگا۔ڈی آئی جی ذوالفقار چیمہ نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسروں کی تربیت کی جائے تاکہ تفتیش کا میعار بہتر اور برآمد شدہ مال اصل مالکان تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...