پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی ...

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے جنوبی پنجاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے۔ اس ضمن میں مرکزی ریلیف ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت جاوید نے ڈاکٹر عرفان اللہ ملک کو فلڈ ریلیف برائے جنوبی پنجاب کا انچارج مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے گزشتہ روز ضلع راجن پور میں سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے علاقے روجھان جمالی میں موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 295 مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات مہیا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر وبائی امراض خصوصاً جلد کے امراض، گیسٹرو اور ملیریا کے پھیلنے کا امکانات ہیں جن پر قابو پانے کے لئے پیما نے فوری طور پر ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور میں 18 مقامات کی نشاندہی کرکے روزانہ کی بنیاد پر موبائل میڈیکل کیمپس کی پلاننگ کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...