پولیس کے تمام ونگ کارڈز کے ذریعے ہی پٹرول حاصل کرسکیں گے

پولیس کے تمام ونگ کارڈز کے ذریعے ہی پٹرول حاصل کرسکیں گے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس میں ہرماہ لاکھوں روپے کی پٹرول کی چوری کو رکنے کیلئے گزشتہ روز پولیس کو پی ایس او کے پٹرول کارڈز جاری کردیے گئے ہیں آج سے لاہور پولیس کے تمام ونگ پٹرول کارڈز کے زریعے ہی پٹرول حاصل کرسکیں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ لاہور پولیس ہر ماہ 5 کروڑ سے زاہد مالیت کا پٹرول استعمال کرتی ہے جس میں وی وی آئی پیز ڈیوٹیز سمیت آپریشن،انویسٹی گیشن،ٹریفک،سی آئی اے ،سی آئی ڈی،سپیشل برانچ اور دیگر ونگ شامل ہیں پولیس افسران کے مطابق ہر ماہ پٹرول کی چوری کے باعث لاہور پولیس کو کم از کم 70سے 80لاکھ مالیت کی کرپشن کا سامنا کرنا پڑ رہا تھااسی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس میں پی ایس او کے پٹرول کارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...