ینگ ڈاکٹرز اوراے ایم ایس سیکورٹی میو ہسپتال کے درمیان صلح

ینگ ڈاکٹرز اوراے ایم ایس سیکورٹی میو ہسپتال کے درمیان صلح

 لاہور(جنرل رپورٹر) میو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیکورٹی میں صلح ہوگئی ہے جس کے بعد گذشتہ روز وائی ڈی اے کی طرف سے ہڑتال اور احتجاج کی کال واپس لے لی گئی ہے۔ وائی ڈے اے کے سیکرٹری جنرل اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر طارق اعجاز میں پھڈے کا گذشتہ روز ڈراپ سین ہوگیا۔دونوں ڈاکٹروں میں ہسپتال کے بڑوں نے صلح کر ا دی ہے جس کے بعد وائی ڈے اے نے ہسپتال میں ہڑتال اور احتجاج کی کال واپس لے لی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...