کراچی کی ”قاتل “فیکٹری کے مالکان محفوظ مقام پر منتقل

کراچی کی ”قاتل “فیکٹری کے مالکان محفوظ مقام پر منتقل
کراچی کی ”قاتل “فیکٹری کے مالکان محفوظ مقام پر منتقل

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی بلدیہ ٹاﺅن میں واقع آتشزدگی کا شکار فیکٹری کے مالکان کو پولیس نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے جبکہ فیکٹری مالکان کے اکاﺅنٹ منجمد کرنے کے لئے پولیس نے سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ثاقب سلطان کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن کے فیکٹری مالکان کوتھانہ سائٹ بی پولیس نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ تینوں نامزد ملزمان سے تفتیش طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔ ثاقب سلطان نے بتایاکہ سٹیٹ بینک سے فیکٹری مالکان کے اکاﺅنٹ فوری طور پر منجمد کرنے کی درخواست کی گئی ورنہ آج پچاس کروڑ روپے کی ٹرانسیکشن ہوسکتی تھی۔

مزید : کراچی


loading...