جذبات مجروح کرنیوالی ویب سائٹس بند کرانے کیلئے درخواست دائر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) توہین آمیز امریکی فلم کے سامنے پر متنازعہ ویب سائٹس بند کرانے کے لیے لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیارکیاگیا کہ امریکہ میں ریلیز ہونے والی گستاخانہ فلم نے مسلمانوں کے وقار کو مجروح کیا،مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی گئی لیکن اس معاملہ پر پی ٹی اے نے ابھی تک ویب سائٹ کو بلاک نہیں کیا جس سے مسلمانوں کے اشتعال میں آئے روز اضافہ ہورہاہے لہٰذا عدالت پی ٹی اے کو ایسی تمام ویب سائٹس بلاک کرنے کاحکم دے ۔