سزایافتہ ملعون امریکی گرفتار

سزایافتہ ملعون امریکی گرفتار
سزایافتہ ملعون امریکی گرفتار

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پولیس نے توہین آمیز فلم بنانے والے فلمساز نکولا کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔ نکولا پہلے بھی مالی بے ضابطگیوں کے جرم میں21 ماہ کی جیل کاٹ چکا ہے۔ اسلام مخالف فلم بنا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے والے فلم ساز نکولا سے کیلیفورنیا پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔ پولیس کے مطابق کسی قسم کا تحریری بیان نہیں لیا گیا۔ ابھی صرف ان محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے باعث اس نے یہ شرمناک حرکت کی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...