ہم نے ملک کو سیکولر بننے سے بچایا :فضل الرحمان

ہم نے ملک کو سیکولر بننے سے بچایا :فضل الرحمان
ہم نے ملک کو سیکولر بننے سے بچایا :فضل الرحمان

  


ڈیر ہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند کرائے جائیں اور شمالی وزیرستان میں آپریشن سے گریز کیا جائے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں محسود قبائل کے جرگہ سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے امریکی دباﺅ پر قبائلیوں کے ساتھ کیے گئے امن معاہدوں کو توڑ کر اور جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا راستہ اپنا کر غلطی کی جس کی وجہ سے بدامنی کی آگ بھڑک اٹھی ۔قبائلی محب وطن لوگ ہیں لیکن فوجی کاروائیوں کے نتیجہ میں ہر قبائلی کے گھر میں کوئی نہ کوئی شہید ہوا۔ وزیرستان کے لوگ دربدر ہیں اور فوج نے اپنے ہی عوام کے ساتھ ظلم روا رکھا ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برما سے لے کر فلسطین تک ہرجگہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے لیکن مغربی طاقتیں خاموش بیٹھی ہیں اور انہیں مسلمانوں کے بنیادی حقوق اور مذہبی آزادیوں پر لب کشائی کی توفیق نہیں ملتی ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جے یو آئی کی موجودگی کی وجہ سے آئین میں شامل اسلامی قوانین کو تحفظ حاصل ہے۔ اگر جے یو آئی پارلیمنٹ میں نہ ہوتی تو حکومت ملک کو سیکولر بنا دیتی۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان


loading...