ملتا ن کے وکلاء میں حامد سعید کاظی کے خطاب پر پھڈا

ملتا ن کے وکلاء میں حامد سعید کاظی کے خطاب پر پھڈا
ملتا ن کے وکلاء میں حامد سعید کاظی کے خطاب پر پھڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ یسک)ڈسٹرکٹ بار میں حج کرپشن سکینڈل کے ملزم سعید کاظمی کے خطاب پر وکلا آپس میں جھگڑ پڑے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا کو منتشر کر دیا۔ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے حامد سعید کاظمی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا لیکن جیسے ہی حا مد سعید کا ظمی خطاب کے لیے آئے مخا لف گروپ کے وکلا نے حامد سعید کاظمی کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔اس دوران حامد سعید کے حامی اور مخالف گروپ کے وکلا ءجھگڑ پڑے توڈسٹرکٹ بار کی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی جنہوں نے ہنگامہ آرائی کرنے و الے وکلا کو منتشر کر دیا۔ کئی وکلا نے حامد سعید کاظمی کو بار میں مدعو کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے بار رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

مزید :

ملتان -