متاثرین سے ”نجات“پولیس نے فیکٹری کی عمارت خطرناک قرار دیدی

متاثرین سے ”نجات“پولیس نے فیکٹری کی عمارت خطرناک قرار دیدی
متاثرین سے ”نجات“پولیس نے فیکٹری کی عمارت خطرناک قرار دیدی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے بلدیہ ٹاﺅن میں آتشزدہ فیکٹری کو مخدوش قرار دے دیاہے اور کہا ہے کہ فیکٹری کی عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ۔ فیکٹری گرنے سے پانچ سو میٹر کے رقبے تک ملبہ پھیل سکتا ہے ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمارتی ماہرین کو عمارت کا جائزہ لینے کے لیے بلایا تھا جن کے مطابق عمارت کی حالت نا زک ہے اور یہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کاملبہ پانچ سو میٹر تک پھیل سکتا ہے جس کی وجہ سے مظاہرین کی جانوںکو خطرہ ہے۔پولیس نے کہا کہ وہ رات تک فیکٹری کی قریبی سڑکوں کو لاپتہ افراد کے لواحقین سے خالی کروا لیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

مزید : کراچی


loading...