بے نظیر شہادت ،جلسے سے پہلے لیاقت باغ کلئیر نس نہیں کرائی گئی ،سانحہ کے بعدبلوایاگیا:بم ڈسپوزل سکواڈ انکشاف

بے نظیر شہادت ،جلسے سے پہلے لیاقت باغ کلئیر نس نہیں کرائی گئی ،سانحہ کے ...
بے نظیر شہادت ،جلسے سے پہلے لیاقت باغ کلئیر نس نہیں کرائی گئی ،سانحہ کے بعدبلوایاگیا:بم ڈسپوزل سکواڈ انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے افسر نے جرح کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جلسے سے پہلے بم ڈسپوزل سکواڈ سے لیاقت باغ کی کلیئرنس نہیں کرائی گئی تھی بلکہ سانحہ کے بعد انہیں جائے حادثہ پر بلوایا گیا۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان کا جیل ٹرائل کیا۔ دوران سماعت دو گواہوں ڈاکٹر امجد اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہر ثقلین نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ وکلاءصفائی کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہر نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے سے پہلے جلسہ گاہ کی کلیئرنس نہیں کرائی گئی تھی بلکہ خود کش حملے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلایا گیا ، سابق وزیراعظم کے قتل کے لیے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ حادثے میں زخمیوں کا علاج اور مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر امجد نے بھی بیان قلمبند کرایا۔ مقدمہ کے اشتہاری ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے عدالتی احکامات کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

راولپنڈی -