کراچی میں مزید 5افرادمارے گئے

کراچی میں مزید 5افرادمارے گئے
کراچی میں مزید 5افرادمارے گئے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں جاری ہیں جہاں آج بھی فائرنگ سے 5افراد ہلاک ہو گئے۔ دنیا نیوز کے مطابق عیسیٰ نگری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت ناصر اور رفیع کے نام سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔پی آئی بی کے علاقے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ بولٹن مارکیٹ میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔لیاری نواں لین میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔کلاکوٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ندیم جاں بحق ہو گیا۔سٹیل ٹاﺅن میں قائداعظم پارک کے قریب سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ اختر کالونی میں فائرنگ سے ایک بچی زخمی ہو گئی۔

مزید : کراچی


loading...