بھارت ابھی بھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار نہیں:شہریار خان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت ابھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان یا کسی بھی نیوٹرل مقام پر پاکستان سے کھیلنے کو تیار نہیں۔ شہر یار خان نے کہا کہ جب تک پاکستان میں حالات بہتر نہیں ہوں گے بھارت ہی نہیں کوئی بھی ٹیم یہاں آکر نہیں کھیلے گی۔ سابق سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو کچھ عرصہ قبل پاکستان کا ایلچی بنا کر بھارت بھیجا گیا تھاتاہم ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔