مکروہ فعل کے ذمہ داروں کو ایسی سزا دی جائے جو معاشرے کے لئے مثال بن جائے، نفیسہ شاہ

مکروہ فعل کے ذمہ داروں کو ایسی سزا دی جائے جو معاشرے کے لئے مثال بن جائے، ...

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی بد اخلاقی کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کروائی جائیں اور یہ مذموم جرم کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہیمانہ اور مکروہ جرم پورے معاشرہ کے منہ پر طمانچہ ہے جس کی مذمت کے لئے کوئی بھی الفاظ کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس پولیس اور انتظامیہ کا امتحان ہے اور اس کیس نے ہمارے انصاف کے نظام میں اصلاح کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کر دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے لاہور میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی بداخلاقی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مکروہ جرم کے ذمے داروں کی نشاندہی کرکے انہیں فوری طور پر گرفتار کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس قابل نفرت واقعے پر پاکستانی معاشرہ سراپا احتجاج ہے اور اس مکروہ فعل کے ذمہ داروں کو ایسی سزا دی جائے جو مجرموں کے لئے مثال بن جائے۔

مزید :

صفحہ اول -