وزیراعظم نے پنجاب میں انسداددہشتگردی فورس جلد تشکیل دینے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے پنجاب میں انسداددہشتگردی فورس جلد تشکیل دینے کی ہدایت کردی
وزیراعظم نے پنجاب میں انسداددہشتگردی فورس جلد تشکیل دینے کی ہدایت کردی

  

لاہور( جنرل رپورٹر) وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے کہاہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر نے میں کا میاب ہو نگے، ملک کو امن کا گہورہ بنایا جا ئےگا دہشت گردی کو روکنے کےلئے انسداد دہشت گردی فورس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جا ئےگی۔سر کلر گارڈن روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ،حکومت عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے قیام اور اہم سڑ کوں کی تعمیر ومر مت کے حوالے سے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشریف ‘صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان ‘چیف سیکریٹری ‘آئی جی پنجاب ‘ڈی جی ایل ڈی اسے ‘ڈی سی او ‘ڈائر یکٹر رنگ روڈ پر اجیکٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزاعظم میاں نوازشریف کو انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کے حوالے سے اب تک کئے جانےوالے اقدامات کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی ہے اور صوبے میں دہشت گردی کی روک وتھام کےلئے کیے جانےوالے اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا جس پر وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پنجاب حکو مت کی کوششوں کی تعریف کی اور انکو ہدایت کی۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے انسداد دہشت گرد ی فورس کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے قیام میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئےگی اس لیے پنجاب حکو مت اس شعبہ میں ہنگامی اقدامات کر ے تاکہ جلد ازجلد انسداد ہشت گردی فورس کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف نے کہا کہ موجودہ حکو مت ملک کو دہشت گر دی سے ہر صورت پاک کر نا چاہتی ہے اور ہم دہشت گردی کو جڑسے ختم کر ینگے تا کہ عوام کوہمیشہ کےلئے دہشت گردی سے نجات اور امن وسکون میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا تو ملک معاشی طور پر بھی مضبوط ہو گا اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی پاکستان میں سر مایہ کار ی کےلئے آئینگے اور حکو مت دہشت گردی کے خاتمے کےلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور انشاءاللہ ہم دہشت گردی کو ختم کر نے میں کا میاب ہو نگے۔ بعدازں وزیر اعظم میاں نوازشریف نے ہم سڑ کوں کی تعمیر ومر مت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر اعظم کو لاہورکی اہم سڑ کوں اور رنگ روڈ کے حوالے سے بتایا گیا جس پر وزیر اعظم میاں نوازشر یف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سر کلر گارڈن روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑا اورٹر یفک کی روانگی میں بھی کوئی تاخیر نہ آئے‘ موجودہ حکومت عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دےگی اور ملک کی تر قی وخوشخالی حکو مت کی اولین تر جیح ہے۔

مزید :

لاہور -Headlines -