معصوم بچی سے بداخلاقی سے بداخلاقی کے ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے:شہباز شریف

معصوم بچی سے بداخلاقی سے بداخلاقی کے ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے:شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ کمسن بچی سنبل سے زیادتی کے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور درندگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو جلد قانو ن کی گرفت میں لایاجائے-انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیںگے- انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف دلایا جائے گا اور قانون کے مطابق ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جائے گی۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں اےسا افسوسناک واقعہ نا قابل برداشت ہے - وزیراعلیٰ طبیعت کی ناسازی کے باوجود اعلیٰ پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں رہے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہی حاصل کرتے رہے اوروزیراعلیٰ نے اس ضمن میں ضروری ہدایات بھی جاری کیں-

مزید :

صفحہ اول -