تحریک انصاف کے ساتھ ذاتی نہیں نظریاتی جنگ ہے، فضل الرحمان

تحریک انصاف کے ساتھ ذاتی نہیں نظریاتی جنگ ہے، فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(خصوصی رپورٹ) جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ان کی ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی جنگ ہے، جلسہ عام سے خطاب کے دوران جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 18 ستمبر کو این اے 25 ٹانک کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی کی فتح یقینی ہے ضمنی الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے باطل قوتوں کو یکسر مسترد کر دیں عوام کے حقوق اور اسلام کی سر بلندی کے لیے جے یو آئی کوشاں ہے ٹانک میں ترقیاتی منصوبے جے یو آئی کے مرہون منت ہیں، اسلام اور قوم کے حقوق پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں، انہوں نے کہا کہ میرا دامن کرپشن سے پاک ہے کوئی بھی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست کو خیر باد کہوں گا۔

مزید :

صفحہ اول -