قانون فنافذ کرنیوالے ادارے فالج زذہ ہوچکے ،ان کاعلاج بڑا چیلنج ہے:پرویز رشید

قانون فنافذ کرنیوالے ادارے فالج زذہ ہوچکے ،ان کاعلاج بڑا چیلنج ہے:پرویز رشید

  

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمارا قانون اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فالج زدہ ہو چکے ہیں جن کا علاج ہماری حکومت کےلئے ایک بڑا چیلنج ہے لاہور میں زیادتی کاشکار ہونے والی پانچ سالہ بچی میری بیٹی ہے وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بھی بیٹی ہے اورمیں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے ہماری حکومت نے ان مسائل پر ہاتھ ڈالا ہے جن پر مشرف اور پی پی پی کی حکومتوں کو ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ ہو سکی ہماری حکومت کے سو دنوں کا مشرف اور پی پی پی حکومتوں کے سو دنوں سے موازنہ کیا جائے تو فرق واضح ہو جائیگا ہمارے سامنے پہاڑ جیسے مسائل مگر ہمارے حوصلے اس سے کہیں بلند ہیں انہوںنے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو انجمن فیض الاسلام کمپلیکس فیض آباد میں انجمن کے سکولوں کے طلبہ کے مابین آزادی ، دفاع اور قائد اعظم کے ایام کے حوالے سے منعقدہ ہونے والے تقریری مقابلوں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے حکومت نے اے پی سی میں تمام جماعتوں سے مشاورت کر لی ہے جس پر میڈیا بہت سارے تبصرے ہو رہے ہیں یہ ایسا ایشو ہے جو حل کےلئے وقت کا طلبگار ہے اور میری میڈیا والوں سے درخواست ہے کہ وہ اس بارے میں سوال نہ کریں کیونکہ اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں انہو ںنے کہا کہ چئیرمین نیب کی تقرری حکومت اور اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے ہوتی ہے جس پر بہت ساری وجوہات کی بناءپر پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم اب وزیر اعظم نواز شریف نے اسحق ڈار کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ساتھ رابطہ کرکے نتیجہ خیز سمت بڑھنے کا ٹاسک دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بجلی کے بحران سمیت ہماری حکومت نے پہلے سو دنوں میں ریکارڈ کام کیا ہے اور ان مسائل کو فوکس کرکے جس جرات کا مظاہرہ کیا ہے وہ گزشتہ دو حکومتیں بھی نہ کر سکیں ایک دن میں 16000 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں امن وامان کے قیام کےلئے بھی مخلصانہ کام کر رہے ہیں ہم مسائل سے گھبرانے والے نہیں اس سے قبل ازیں انجمن فیض الاسلام کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مابین ہونے والے تقریری مقابلوں اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بندوق کی بجائے جمہوری جدوجہد کے ساتھ قیام پاکستان کی راہ ہموار کی اور موجودہ حکومت بھی اپنے قائد کے اسی اصول پر عمل پیرا ہے۔ اس موقع پر انجمن فیض الاسلام کے صدر میاں محمد صدیق اکبرنائب صدر پروفیسر عزیز احمد ہاشمی ، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر ایم ڈی خان ، جنرل سیکرٹری راجا فتح خان ، محمد بدر منیر ، پروفیسر نیاز عرفان ، میجر (ر) بشارت کیانی ، سنئیر صحافی طاہر مغل ، حاجی شیخ مختار احمد ، انجمن کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی وفاقی وزیر نے تقریری مقابلوں ، ٹیبلوز اور ملی نغموں میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

مزید :

صفحہ اول -