فیصل آباد ،نامعلوم افراد کی 10سالہ لڑکی سے اغواءکے بعد بداخلاقی ،وزیراعلیً نے رپورٹ طلب کرلی

فیصل آباد ،نامعلوم افراد کی 10سالہ لڑکی سے اغواءکے بعد بداخلاقی ،وزیراعلیً ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورو رپورٹ)دس سالہ لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلئے تاندلیانوالہ میں نامعلوم افراد نے دس سالہ بچی ثمینہ کو اغوا کرنے کے بعد قریبی کھیت میں اجتماعی بد اخلاقی کانشانہ بنایا اور اس درندگی کے بعد بچی کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے بچی کو تشو یشناک حالت میں الائیڈ اہسپتال منتقل کردیا گیا ے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کے شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 5مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -