پاک بھارت مذاکرات کی بحالی حوصلہ افزاءاقدام ہے خطے میں امن قائم ہوگا،امریکہ

پاک بھارت مذاکرات کی بحالی حوصلہ افزاءاقدام ہے خطے میں امن قائم ہوگا،امریکہ

  

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کوحوصلہ افزااقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوںممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری سے خطے میں امن ہوگا، طالبان کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ افغان حکومت کو کرناہے۔ہفتہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ ہیرف نے صحافیوں کو معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے امن مذاکرات بحال کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی کوشش پر خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری سے خطے میں امن ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان کو سیاسی دھارے میں شامل ہونے کےلئے ہتھیار ڈالنے اور القاعدہ سے تعلق ختم کرناہوگا۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف اور بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نیویارک میںاس ماہ کے آخر میںاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر ملاقات کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے بارے میں اپنا موقف کئی موقعوںپر کھلے عام بیان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -