سابق صدر زرداری نے بلاول کو پارٹی کی کمان سنبھالنے کی ہدایت کردی

سابق صدر زرداری نے بلاول کو پارٹی کی کمان سنبھالنے کی ہدایت کردی
سابق صدر زرداری نے بلاول کو پارٹی کی کمان سنبھالنے کی ہدایت کردی

  

لاہور(شہزاد ملک ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹی پر بھی توجہ دیں اور پارٹی کے اہم امور ‘ پارٹی کی تشکیل نو اور پارٹی کی تنظیم سازی جیسے اہم معاملات کو فوری طور پر بہتر کرنے کے لئے عملا پارٹی کی کمان سنبھالیں تاکہ آنے والے بلدےاتی الیکشن میں پارٹی اچھی پوزیشن حاصل کر سکے ۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ چونکہ اس وقت پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں اس لئے وہی پارٹی کے تمام اہم امور کو اپنی ہی نگرانی میں درست کریں ۔زرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ اس وقت بلاول بھٹو زرداری اپنی تمام تر توجہ اپنی تعلیم پر دے رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کے اہم معاملات التواءمیں پڑے ہیں اور تشکیل نو بھی نہیں ہو پارہی ہے اور تنظیم سازی کا عمل بھی کھٹائی میں پڑ ا ہوا ہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -