مظفرگڑھ میں آتشبازی کے سامان کی تیاری کے دوران دھماکہ ، تین بہن بھائی جاں بحق

مظفرگڑھ میں آتشبازی کے سامان کی تیاری کے دوران دھماکہ ، تین بہن بھائی جاں بحق
مظفرگڑھ میں آتشبازی کے سامان کی تیاری کے دوران دھماکہ ، تین بہن بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ میں آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے دھماکے سے تین بہن بھائی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نواحی علاقے خان گڑھ میں یونس گھر کی چھت پر آتش بازی کا سامان تیار کرتا تھا۔ آتشبازی کے سامان کی تیاری کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے گھر کی دیوار گر گئی جبکہ قریبی گھروں میں بھی آگ لگ گئی۔ واقعہ میں چار بہن بھائی کاشف، اسامہ،ثانیہ،سونیا اور ان کا والد یونس زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو نکالا،اس دوران دونوں بھائی کاشف اور اسامہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بہن نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔والد یونس اور ایک بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

مظفرگڑھ -