پشتوفلموں کا معیارکسی سے کم نہیں ، عیدقربان پر شائقین لطف اندوز ہوں گے:اداکارہ میرا

پشتوفلموں کا معیارکسی سے کم نہیں ، عیدقربان پر شائقین لطف اندوز ہوں ...
پشتوفلموں کا معیارکسی سے کم نہیں ، عیدقربان پر شائقین لطف اندوز ہوں گے:اداکارہ میرا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا پشتو فلم ” اوربل “ کی مری سمیت دیگرشمالی علاقوں میں جاری شوٹنگ میں اپنا کام عکسبند کروانے میں مصروف ہیںاور اُن کاکہناہے کہ پشتوفلموں کا معیار بھی کسی سے کم نہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ اُنہوں نے پشتو فلم اسلئے سائن کی ہے کہ اس کا معیار اب کسی سے کم نہیں ،یہاں پروفیشنل طریقے سے کام ہو رہا ہے، میری کوشش ہو گی کہ اپنے کیرئیر کی پہلی پشتو فلم میں یادگار پرفارمنس دوں تاکہ شائقین عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ کے موقع پر جب سینما گھروں کا رخ کریں تو وہ پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوں۔ اُنہوں نے بتایاکہ 20ستمبر تک فلم اپنا کام مکمل کر کے مری سے لاہور پہنچوں گی۔

مزید :

تفریح -