ملاعمر کے استاد اور سابق رکن اسمبلی قاضی حمیداللہ کے مدرسے پر گوجرانوالہ میں چھاپہ ، 21غیرملکی طلباءگرفتار

ملاعمر کے استاد اور سابق رکن اسمبلی قاضی حمیداللہ کے مدرسے پر گوجرانوالہ میں ...
ملاعمر کے استاد اور سابق رکن اسمبلی قاضی حمیداللہ کے مدرسے پر گوجرانوالہ میں چھاپہ ، 21غیرملکی طلباءگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانولہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی اور ملاعمر کے استادقاضی حمید اللہ کے مدرسے پرپولیس نے چھاپامار کر 21غیرملکی طلبا کو کوحراست میں لے لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شیرانوالہ باغ میں متحدہ مجلس عمل کے سابق ایم این اے قاضی حمید کے مدرسے پر اتوار کی صبح پولیس نے چھاپا مار کر 21طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے طلبا کے پاس دستاویزات نامکمل تھے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان طلبا کا تعلق کن علاقوں سے ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں کچھ طلبا کا تعلق افغانستان سے ہے اور یہ طلبا غیر قانونی طور پر یہاں رہائش پزیر تھے۔زیر حراست طلبا سے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق قاضی حمید کا مدرسہ 30سے 32سال پرانا ہے اوریہاں دور دور سے طلبا دینی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔