ایپل نے دو نئے سمارٹ فون متعارف کرادیئے

ایپل نے دو نئے سمارٹ فون متعارف کرادیئے
ایپل نے دو نئے سمارٹ فون متعارف کرادیئے

  

لندن (بیور ورپورٹ)ایپل نے دو نئے سمارٹ فون ہنڈ سیٹ آئی فون فاﺅ ایس اور آئی فون فاﺅ سی لانچ کر دیے ہیں۔ ان سمارٹ فونز کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران لانچ کیا گیا ہے۔ آئی فون فاﺅ ایس اعلی قسم کا معیاری سمارٹ فون ہے جبکہ آئی فون فاﺅ سی نسبتا سستا ہے۔ فاﺅ ایس میں انگلیوں کے نشانوں کی پہچان کے لیے سنسرز لگے ہیں جبکہ فاﺅ سی کا کور پلاسٹک ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ آئی فون فاﺅ ایس میں انگلی کے نشان کی پہچان کے نظام کو فون کو کھولنے اور ایپل کے آن لائن سٹور سے خریداری کے وقت تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فاﺅ ایس بغیر سم کے سولہ جی بی کی قیمت 549 برطانوی پانڈ ہے جبکہ 64 جی بی کی قیمت 709 برطانوی پاﺅنڈ ہے۔ امریکہ، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، کینیڈا اور دوسرے ممالک میں ان نئے آئی فونز کی فروخت 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -