لندن میں پاکستانی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت، 5 افراد گرفتار

لندن میں پاکستانی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت، 5 افراد گرفتار
لندن میں پاکستانی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت، 5 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پولیس نے لندن میں پاکستانی خاتون اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت کے جرم میں پانچ افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔پاکستانی خاتون شہنیلا توفیق ،اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی دوروزقبل گھرمیں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے واقعہ کو مبینہ قتل کی واردات قرار دے کر تفتیش شروع کی۔ اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔