ٹوبہ ٹیک سندھ میں طالبہ سے مبینہ بداخلاقی ، مرکزی ملزم گرفتار

ٹوبہ ٹیک سندھ میں طالبہ سے مبینہ بداخلاقی ، مرکزی ملزم گرفتار
ٹوبہ ٹیک سندھ میں طالبہ سے مبینہ بداخلاقی ، مرکزی ملزم گرفتار

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاﺅں میں دونوجوانوں نے فرسٹ ایئر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی، مرکزی ملزم پکڑا گیا جس نے اعترافِ جرم بھی کر لیا۔تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقعے کی ایف آئی آردرج کرادی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے رشتے دار نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بھانجی ٹیوشن پڑھنے جارہی تھی کہ دوافراد احسن اور اصغرنے اسے اغوا کر کے بھاگٹ بنگلہ کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا اورقابل اعتراض تصاویر بھی بنا لیں۔رشتہ داروں نے دعویٰ کیاکہ ملزمان نے دھمکی بھی دی کہ اگرکسی کو بتایا تو تصویریں انٹر نیٹ پرجاری کردیں گے جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم احسن کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -