وزیراعظم نوازشریف پیر کو ترکی جائیں گے

وزیراعظم نوازشریف پیر کو ترکی جائیں گے
وزیراعظم نوازشریف پیر کو ترکی جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف ترکی کے تین روزہ دورے پر پیر کو روانہ ہو نگے ، وہ ترکی کے ہم منصب سمیت ترک قیادت سے دونوں ممالک کے درمیان موجو باہمی تعلقات ،افغانستان کے مصالحتی عمل سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کرینگے،توقع ہے کہ پاکستان اور ترکی وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے دوران اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے آٹھ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔آٹھ معاہدوں کے علاوہ توانائی ، اعلیٰ تعلیم ، ماحولیات ، ثقافت اور سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف ترک قیادت کے ساتھ تفصیلی بات چیت بھی کریں گے۔ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ ان کی ملاقات میں دوطرفہ خاص طور پر شام کے تنازعے ، مصر کی صورتحال اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے تناظر میں علاقائی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہو ۔

مزید :

اسلام آباد -