سانپ کے ڈسنے سے بہن بھائی جاں بحق

سانپ کے ڈسنے سے بہن بھائی جاں بحق
سانپ کے ڈسنے سے بہن بھائی جاں بحق

  

تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے چھاچھرو میں سانپ کے ڈسنے سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھرپارکر کے نواحی گاو¿ں میں 22 سالہ فیض محمد اور 16 سالہ صائمہ کو رات کے وقت سانپ نے ڈس لیا، حالت غیر ہونے پر دونوں کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال چھاچھرو لایا جا رہا تھا کہ صائمہ نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ فیض محمد بھی ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی انتظامیہ نوٹس نہیں لے رہی جبکہ ہسپتال میں سانپ کے زہر سے بچاو¿ کی مناسب ادویات بھی میسر نہیں ۔

مزید :

تھرپارکر -