شام کی اپوزیشن نے احمد طومے کو عبوری وزیراعظم منتخب کرلیا

شام کی اپوزیشن نے احمد طومے کو عبوری وزیراعظم منتخب کرلیا
شام کی اپوزیشن نے احمد طومے کو عبوری وزیراعظم منتخب کرلیا

  

دمشق ،استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے اپوزیشن اتحاد نے احمد طومے کو عبوری وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔نومنتخب عبوری وزیراعظم احمد طومے ایسے علاقوں میں جہاں صدر بشار الاسد کی حکومت کا کنٹرول ختم ہو چکا ہے وہاں قیام امن کے لئے کام کریں گے۔48 سالہ احمد طومے 97 میں سے 75 ووٹ لیکر منتخب ہوئے اور یہ پولنگ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہوئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد طومے نے کہا کہ لازوال قربانیاں دینے والی شامی عوام کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کوپورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -